حدیث نمبر: 22170
٢٢١٧٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن عيينة عن ابن أبي نجيح عن مجاهد قال: ليس به بأس اليوم إنما أراد النبي ﷺ أن يصيب الناس غرة أهل البادية لما قدم المدينة.
مولانا محمد اویس سرور

حضرت مجاہد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ آج کل ایسا کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے، بیشک حضور ﷺ نے اس لیے منع کیا تھا کہ جب دیہاتی لوگ مدینہ میں آئیں تو لوگ ان کے بھولے پن کا ناجائز فائدہ نہ اٹھائیں۔ حضرت عطاء رحمہ اللہ فرماتے ہیں آج کل بھی یہ ٹھیک اور درست نہیں ہے۔

حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب البيوع والأقضية / حدیث: 22170
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 22170، ترقيم محمد عوامة 21293)