مصنف ابن ابي شيبه
كتاب البيوع والأقضية
في العبد يدان بغير إذن سيده باب: غلام آقا کی اجازت کے بغیر تجارت کرے اور مقروض ہو جائے
حدیث نمبر: 22151
٢٢١٥١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (محمد) (١) بن أبي عدي عن أشعث عن الحسن قال: إذا أدان العبد بغير إذن مواليه ثم أعتق، فإنه يباع بذلك الدين.مولانا محمد اویس سرور
حسن رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر غلام آقا کی اجازت کے بغیر تجارت کرے اور مقروض ہوجائے ، پھر اس کو آزاد کردیا جائے، بیشک اس کو اس قرض میں فروخت کیا جائے گا۔
حواشی
(١) سقط من: [ط].