مصنف ابن ابي شيبه
كتاب البيوع والأقضية
في البيعين يختلفان باب: اگر خرید و فروخت کرنے والوں کا اختلاف ہو جائے
حدیث نمبر: 22125
٢٢١٢٥ - [حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عمر بن هارون عن ابن جريج عن عطاء قال: قلت له رجلان يختلفان في بيع ليس بينهما بينة قال: يرد البيع إذا لم يستقيما (١) إن لم (تكن) (٢) لهما بينة] (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن جریج رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عطاء رحمہ اللہ سے عرض کیا کہ اگر بائع اور مشتری کا بیع میں اختلاف ہوجائے، تو آپ رحمہ اللہ نے فرمایا کہ اگر وہ سیدھے نہ ہوں اور ان کے پاس گواہ موجود نہ ہو تو بیع کو ختم کردیا جائے گا۔
حواشی
(١) في [أ، ح، ط، ز، و]: زيادة (و).
(٢) في [س، هـ]: (يكن).
(٣) سقط الخبر من [جـ].