مصنف ابن ابي شيبه
كتاب البيوع والأقضية
من كره إذا أسلم السلم أن يصرفه في غيره باب: جو حضرات اِس بات کو ناپسند کرتے ہیں کہ بیع سلم میں جب ثمن سپرد کر دیا جائے تو اُس کوکسی اور کام میں خرچ کر دے
حدیث نمبر: 22119
٢٢١١٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا غندر عن هشام عن الحسن قال: إذا أسلمت في شيء فلا تأخذ إلا ما أسلمت فيه، ولا (تسلفن) (١) في شيء ثم تحوله إلى شيء آخر.مولانا محمد اویس سرور
حسن رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جب تو کسی چیز میں بیع سلم کرے تو صرف وہی چیز لے جس میں تو نے بیع سلم کی ہے اور کسی ایسی چیز میں بیع سلم نہ کر کہ جس کو تو بعد میں دوسری چیز سے تبدیل کرے۔
حواشی
(١) في [أ، ح، ز]: (تسلمن).