مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 22116
باب: جو حضرات اِس بات کو ناپسند کرتے ہیں کہ بیع سلم میں جب ثمن سپرد کر دیا جائے تو اُس کوکسی اور کام میں خرچ کر دے
من كره إذا أسلم السلم أن يصرفه في غيره
حدیث نمبر: 22116
٢٢١١٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (جرير) (١) عن منصور عن إبراهيم قال: (إن) (٢) أسلمت سلما فلا بأس أن تأخذ (بدل رأس) (٣) مالك عرضا.مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جب تو بیع سلم میں ثمن ادا کر دے تو اس میں کوئی حرج نہیں کہ تو اپنے رأس المال کے بدلے سامان لے لے۔
حواشی
(١) في [ز، ط]: (وكيع).
(٢) في [جـ، ز]: (إذا).
(٣) في [جـ، و]: (برأس)، وفي [س]: (برًا برأس).