مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 22038
باب: اگر ایک آدمی نے کسی کا قرضہ دینا ہو اور اسے معلوم نہ ہو کہ وہ کہا ں ہے تو کیا حکم ہے؟
في الرجل يكون له على الرجل الدين فلا يدرى أين هو؟
حدیث نمبر: 22038
٢٢٠٣٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن إدريس عن شعبة عن عبد اللَّه بن (حنش) (١) عن ابن عمر في رجل هلك وعليه دين لا يعرف صاحب الدين، فأمر أن يتصدق عنه بذلك الدين (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ بن حنش فرماتے ہیں کہ ایک آدمی ہلاک ہوگیا اور اس پر قرضہ تھا، قرضہ دینے والے کا علم نہ تھا، حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے حکم دیا کہ قرضے کے برابر رقم اس کی طرف سے صدقہ کردے۔
حواشی
(١) في [أ، ح، ط]: (حشر)، وفي [ز]: (حسن).