مصنف ابن ابي شيبه
كتاب البيوع والأقضية
في الرجل يكون له على الرجل الدين فلا يدرى أين هو؟ باب: اگر ایک آدمی نے کسی کا قرضہ دینا ہو اور اسے معلوم نہ ہو کہ وہ کہا ں ہے تو کیا حکم ہے؟
حدیث نمبر: 22038
٢٢٠٣٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن إدريس عن شعبة عن عبد اللَّه بن (حنش) (١) عن ابن عمر في رجل هلك وعليه دين لا يعرف صاحب الدين، فأمر أن يتصدق عنه بذلك الدين (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ بن حنش فرماتے ہیں کہ ایک آدمی ہلاک ہوگیا اور اس پر قرضہ تھا، قرضہ دینے والا کو علم نہ تھا کہ وہ کہاں ہے، حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے حکم دیا کہ قرضے کے برابر رقم اس کی طرف سے صدقہ کردے۔
حواشی
(١) في [أ، ح، ط]: (حشر)، وفي [ز]: (حسن).