مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 22015
باب: نقد ادائیگی کے بعد ایک مقررہ مدت پر غلے کی بیع کرنا
في الرجل يبيع من الرجل الطعام إلي أجل
حدیث نمبر: 22015
٢٢٠١٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن أبي زائدة عن أشعث عن عامر قال: إذا بعت طعامًا إلى أجل فحل مالك فخذ به من العروض ما شئت، لا تأخذ طعامًا (إلا طعامك) (١) بعينه.مولانا محمد اویس سرور
حضرت عامر فرماتے ہیں کہ جب تم نے غلے کو ایک مدت تک کے لئے فروخت کیا، اور تمہارا مال واجب الادا ہوگیا تو اس کے بدلے سامان میں سے جو چاہو لے لو، البتہ اگر غلہ لو تو صرف بعینہ اپنا غلہ ہی لو۔
حواشی
(١) سقط من: [أ، ط، هـ].