مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 21982
باب: کیا حوالہ میں رجوع کی جاسکتی ہے؟
في الحوالة (أله) أن يرجع فيها؟
حدیث نمبر: 21982
٢١٩٨٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن شعبة عن الحكم عن شريح في الرجل يحيل الرجل (فيتوانى) (١) قال: (٢) يرجع على الأول.مولانا محمد اویس سرور
حضرت شریح فرماتے ہیں کہ اگر ایک آدمی اپنے قرض خواہ کو کسی دوسرے پر حوالہ کر دے اور وہ دوسرا ادائیگی میں ٹال مٹول کرے تو پہلے سے رجوع کیا جائے گا۔
حواشی
(١) أي: يتأخر في السداد، وفي [ز]: (فيثوى).
(٢) في [هـ]: زيادة (لا).