مصنف ابن ابي شيبه
كتاب البيوع والأقضية
في الرجل يكون له على الرجل الدين فيهدي له أيحسبه من دينه؟ باب: ایک آدمی کا دوسرے آدمی پر قرض ہو، اگر مقروض قرض خواہ کو کوئی ہدیہ دے تو کیا اسے قرض میں شمار کیا جائے گا؟
حدیث نمبر: 21919
٢١٩١٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا جرير عن منصور عن إبراهيم عن علقمة قال: إذا كان للرجل على الرجل الدين فأهدى إليه ليؤخر عنه، فليحسبه من دينه.مولانا محمد اویس سرور
حضرت علقمہ فرماتے ہیں کہ جب کسی آدمی کا کسی پر قرضہ ہو اور اس کی طرف کوئی چیز بطور ہدیہ کے پیش کی جائے کہ وہ قرض کی وصولی میں کچھ تاخیر کردے تو اس کو قرض میں سے شمار کرے۔