مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 21914
باب: مدبر غلام کی بیع کا بیان
في بيع المدبر
حدیث نمبر: 21914
٢١٩١٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن عيينة عن عمرو عن جابر أن رجلًا دبر غلامًا فباعه رسول اللَّه ﷺ من ابن النحام: غلامًا قبطيا مات عام أول في إمارة ابن الزبير (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے اپنے ایک غلام کو مدبر بنایا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے ابن نحام کے ہاتھ فروخت فرمادیا۔ وہ ایک قبطی غلام تھا جس کا انتقال گزشتہ سال حضرت ابن زبیر رضی اللہ عنہ کی امارت میں ہوا۔