مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 21843
باب: کیا گندم کے بدلے دگنی جو لی جاسکتی ہے؟
في الحنطة بالشعير اثنين بواحد
حدیث نمبر: 21843
٢١٨٤٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن فضيل عن أبيه عن أبي حازم عن أبي هريرة قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "الحنطة بالحنطة، والشعير بالشعير، يدًا بيد كيلا بكيل وزنا بوزن (لا بأس) (١) فمن زاد واستزاد فقد أربى إلا ما اختلفت ألوانه" (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ گندم کو گندم کے بدلے دینا، جو کو جو کے بدلے فوری ادائیگی کے ساتھ، ایک جیسے ماپ کے ساتھ اور ایک جیسے وزن کے ساتھ دینے میں کوئی حرج نہیں، اگر کسی نے زیادہ دیا یا زیادہ طلب کیا تو اس نے سود کا معاملہ کیا، البتہ جن چیزوں کے رنگ مختلف ہوجائیں تو ان کی کمی زیادتی میں کوئی حرج نہیں۔
حواشی
(١) سقط من: [هـ].