مصنف ابن ابي شيبه
كتاب البيوع والأقضية
في الرجل يدعي الشيء فيقيم عليه البينة (فيستحلف) أنه لم يبع باب: اگر ایک آدمی کسی چیز کا دعویٰ کرے، پھراس کے خلاف گواہی قائم ہوجائے تواس سے قسم لی جائے گی کہ اس نے اسے نہیں بیچا
حدیث نمبر: 21834
٢١٨٣٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا جرير عن أشعث عن ابن سيرين عن شريح قال: إذا شهدت الشهود أنها دابته، أحلفه باللَّه: ما أهلكت ولا أمرت (مهلكا) (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت شریح فرماتے ہیں کہ جب گواہ گواہی دے دیں گے کہ یہ اس کی ہے تو میں اس سے قسم لوں گا کہ وہ قسم کھائے کہ نہ میں نے اسے ہلاک کیا ہے اور نہ میں نے ہلاک کرنے والے کو حکم دیا ہے۔
حواشی
(١) في [ع]: (مهلكها).