مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الأذان والإقامة
من كان يقول في الأذان: الصلاة خير من النوم باب: جو حضرات اذان میں یہ کہا کرتے تھے «الصلواة خير من النوم » ( نماز نیند سے بہتر ہے)
حدیث نمبر: 2181
٢١٨١ - حدثنا أبو بكر قال: نا عبدة عن محمد بن إسحاق عن الزهري عن سعيد بن المسيب قال: جاء بلال إلى النبي ﷺ يؤذنه بالصلاة فقيل له: إنه نائم، فصرخ بلال بأعلى صوته: الصلاة خير من النوم، فأدخلت في الأذان (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن مسیب کہتے ہیں کہ حضرت بلال نماز کے وقت کی اطلاع دینے کے لئے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے۔ آپ کو بتایا گیا کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سو رہے ہیں۔ حضرت بلال نے اونچی آواز سے کہا : الصَّلاَۃُ خَیْرٌ مِنَ النَّوْمِ ۔ اس کے بعد سے یہ الفاظ اذان کا حصہ بن گئے۔