مصنف ابن ابي شيبه
كتاب البيوع والأقضية
في النفر يكاتبون جميعا فيموت بعضهم باب: اگر غلاموں کی ایک جماعت کو مکاتب بنایا جائے اور ان میں سے کچھ مرجائیں تو کیا حکم ہے؟
حدیث نمبر: 21766
٢١٧٦٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا الفضل بن دكين عن ابن أبي (غنية) (١) عن الحكم في الرجل يكاتب أهل البيت جميعا فيموت بعضهم، قال: يرفع (٢) بالحصة.مولانا محمد اویس سرور
حضرت حکم سے سوال کیا گیا کہ اگر غلاموں کی ایک جماعت کو مکاتب بنایا جائے اور ان میں سے کچھ مرجائیں تو کیا حکم ہے ؟ انہوں نے فرمایا کہ ان کا حصہ ساقط ہوجائے گا۔
حواشی
(١) في [أ، ب، س، هـ]: (عيينة)، وفي [ع]: (عتبة).
(٢) في [هـ]: زيادة (عنه).