مصنف ابن ابي شيبه
كتاب البيوع والأقضية
في بيع الغرر والعبد الآبق باب: غیرموجود چیزوں او ربھاگے ہوئے غلام کی بیع کابیان
حدیث نمبر: 21746
٢١٧٤٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أأبو سعد) (١) عن ابن جريج عن ابن طاوس عن أبيه أنه كان لا يرى بأسًا أن يشتري الرجل الدابة الغائبة إذا كان قد رآها ويقول: إن كانت صحيحة فهي لي.مولانا محمد اویس سرور
حضرت طاوس فرماتے ہیں کہ اگر ایک آدمی نے کسی غائب سواری کو خریدا اور اسے پہلے دیکھ رکھا تھا اور اس بات پر خریدا کہ اگر وہ ٹھیک ہوئی تو میری ہے تو اس بیع میں کوئی حرج نہیں۔
حواشی
(١) في [جـ، ط، و]: (سعيد).