مصنف ابن ابي شيبه
كتاب البيوع والأقضية
في الأجير يضمن أم لا؟ باب: اجیر(کرائے پر کام کرنے والا) نقصان کی صورت میں ضامن ہوگا یا نہیں ہوگا؟
حدیث نمبر: 21714
٢١٧١٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا جرير عن منصور عن خالد الأحول عن عبد اللَّه بن عتبة بن مسعود قال: الأجير مضمون له أجره ضامن لما استودع.مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ بن عتبہ بن مسعود فرماتے ہیں کہ اجیر کو اس کی اجرت کی ضمانت دی جائے گی اور وہ اپنے پاس موجود چیز کا بھی ضامن ہوگا۔