مصنف ابن ابي شيبه
كتاب البيوع والأقضية
الرجل يشتري من الرجل (المبيع) فيقول: إن كان بنسيئة فبكذا، وإن كان نقدا (فبكذا) باب: ایک آدمی دوسرے آدمی سے کوئی چیز خریدے اور کہے: اگر ادھار کے ساتھ ہو تو اتنے کی اور اگر نقد ہو تو اتنے کی، اس صورت کاکیا حکم ہے؟
حدیث نمبر: 21681
٢١٦٨١ - حدثنا أبو بكر قال: نا ابن أبي زائدة عن محمد بن (عمرو) (١) عن أبي سلمة عن أبي هريرة قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "من باع بيعتين في بيعة فله أوكسهما أو الربا" (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جس نے ایک بیع میں دو بیعات کیں اس کے لئے ان دونوں میں سے کم مالیت والی ہے وگرنہ وہ سود ہوگا۔
حواشی
(١) في [س]: (عمر).