مصنف ابن ابي شيبه
كتاب البيوع والأقضية
في العبد بالعبدين والبعير بالبعيرين باب: ایک غلام کے بدلے دو غلام اور ایک اونٹ کے بدلے دو اونٹ
حدیث نمبر: 21653
٢١٦٥٣ - حدثنا أبو بكر قال: نا وكيع عن سفيان عن مغيرة عن إبراهيم ⦗٣٦٦⦘ والشعبي، قال: قلت (لهما) (١): ما تريان في طيلسان بطيلسانين (و) (٢) في (مستقة) (٣) (بمستقتين) (٤)؟ فقال الشعبي: لا بأس به.مولانا محمد اویس سرور
حضرت مغیرہ کہتے ہیں کہ میں ابراہیم اور حضرت شعبی سے سوال کیا کہ ایک چادر کے بدلے دو چادریں اور ایک وسق کی چیز کے بدلے دو وسق والی چیز دینے کا کیا حکم ہے ؟ حضرت شعبی نے فرمایا کہ اس میں کوئی حرج نہیں، ابراہیم نے اسے مکروہ قرار دیا۔
حواشی
(١) في [س]: (لها).
(٢) سقط من: [ط].
(٣) في [أ، ب]: (مسبقة).
(٤) في [أ، ب]: (بمسبقتين).