مصنف ابن ابي شيبه
كتاب البيوع والأقضية
من رخص في جوانز (الأمراء) (و) (العمال) باب: امراء اور گورنروں کے تحائف قبول کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 21546
٢١٥٤٦ - حدثنا يحيى بن (١) زكريا بن أبي زائدة عن حجاج عن عطاء (أن) (٢) عائشة بعث إليها معاوية قلادة قومت (بمائة ألف) (٣) فقبلتها وقسمتها بين أمهات المؤمنين (٤).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کی طرف ایک ایسا ہار بھیجا جس کی قیمت تقریباً ایک لاکھ تھی، حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے اس ہا رکو قبول فرما لیا اور اسے امہات المؤمنین g میں تقسیم کردیا۔
حواشی
(١) في [أ، ب]: زيادة (أبى).
(٢) في [س]: (عن).
(٣) في [س]: (بألف مائة).
(٤) منقطع حكمًا؛ حجاج مدلس.