مصنف ابن ابي شيبه
كتاب البيوع والأقضية
من رخص في أكل الثمرة إذا (مر) بها باب: باغ کے پاس سے گذرنے والا اس کا پھل کھا سکتا ہے
حدیث نمبر: 21527
٢١٥٢٧ - حدثنا وكيع عن هشام (بن) (١) (سعد) (٢) عن عمرو بن شعيب قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "من مر بحائط فليأكل ولا يحمل" (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبدا للہ بن عمرو رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جو شخص کھجور کے باغ کے پاس سے گذرے تو اس کو کھا سکتا ہے لیکن ساتھ لے جا نہیں سکتا۔
حواشی
(١) في [س]: (عن).
(٢) في [ط]: (سعيد).