مصنف ابن ابي شيبه
كتاب البيوع والأقضية
من (كان) يجيز شهادة العبيد باب: جو حضرات غلام کی گواہی کو بہتر مانتے تھے
حدیث نمبر: 21493
٢١٤٩٣ - حدثنا وكيع عن سفيان عن عمار الدهني قال: شهدت شريحا شهد عنده عبد على دار فأجا (ز) (١) شهادته فقيل (له) (٢): إنه عبد، (فقال) (٣): كلنا عبيد وأمنا حواء.مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمار دہنی فرماتے ہیں کہ میرے سامنے حضرت شریح کی عدالت میں ایک غلام نے کسی گھر کے بارے میں گواہی دی تو انہوں نے اس کی گواہی درست قرار دی، کسی نے کہا کہ یہ تو غلام ہے، انہوں نے فرمایا کہ ہم سب غلام ہیں اور ہم سب کی ماں حوا ہیں۔
حواشی
(١) سقط من: [ط].
(٢) سقط من: [هـ]، وزاد بعدها في [س]: (و).
(٣) في [ز، ك]: (قال).