مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 2137
باب: اذان اور اقامت کا طریقہ
ما جاء في الأذان والإقامة كيف هو
٢١٣٧ - حدثنا أبو عبد الرحمن بقي بن مخلد قال: نا أبو بكر بن أبي شيبة قال. - حدثنا وكيع قال: نا الأعمش عن عمرو بن مرة عن عبد الرحمن بن أبي ليلى قال: حدثنا أصحاب رسول اللَّه ﷺ: أن عبد اللَّه بن زيد الأنصاري جاء إلى النبي ﷺ فقال: يا رسول اللَّه رأيت في المنام كان رجلًا قام وعليه بردان أخضران على (جذمة) (١) حائط فأذن مثنى، وأقام مثنى، وقعد قعدة، قال: فسمع ذلك بلال فقام فأذن مثنى، وأقام مثنى وقعد قعدة (٢).حضرت عبد الرحمن بن ابی لیلیٰ فرماتے ہیں کہ ہمیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ نے بیان کیا کہ حضرت عبد اللہ بن زید انصاری رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کیا: یا رسول اللہ! میں نے خواب میں دیکھا گویا ایک آدمی دیوار کے ایک ٹکڑے پر کھڑا ہے، اس پر دو سبز چادریں ہیں، اس نے دو دو مرتبہ اذان دی، دو دو مرتبہ اقامت کہی اور تھوڑی دیر بیٹھا۔ راوی کہتے ہیں کہ حضرت بلال رضی اللہ عنہ نے یہ سنا تو کھڑے ہوئے اور دو دو مرتبہ اذان دی، دو دو مرتبہ اقامت کہی اور تھوڑی دیر بیٹھے۔