مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 21368
باب: ایک آدمی کرائے پر کوئی سواری لے پھر طے شدہ مقام سے آگے لے جائے تو کیا حکم ہے؟
الرجل (يكري) الدابة (فيجاوز بها)
حدیث نمبر: 21368
٢١٣٦٨ - حدثنا محمد بن فضيل عن الحسن [بن] عبيد اللَّه عن إبراهيم قال: إذا تكارى الرجل الدابة إلى المكان كان له كراؤها فإن جاوز عليها (فنفقت) (١) كان له كراؤها الأول وعليه أن يضمنها.مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ اگر ایک آدمی نے کسی سواری کو ایک خاص علاقے تک کے لیے کرائے پر لیا تو مالک کو اس کا کرایہ ملے گا، اور اگر اس مقام سے تجاوز کیا اور وہ مرگئی تو مالک کو پہلا کرایہ ملے گا اور اس پر ضمان بھی ہوگا۔
حواشی
(١) في [أ، س، ط]: (فنفعت).