مصنف ابن ابي شيبه
كتاب البيوع والأقضية
الرجل (يكري) الدابة (فيجاوز بها) باب: ایک آدمی کرائے پر کوئی سواری لے پھر طے شدہ مقام سے آگے لے جائے تو کیا حکم ہے؟
حدیث نمبر: 21368
٢١٣٦٨ - حدثنا محمد بن فضيل عن الحسن [بن] عبيد اللَّه عن إبراهيم قال: إذا تكارى الرجل الدابة إلى المكان كان له كراؤها فإن جاوز عليها (فنفقت) (١) كان له كراؤها الأول وعليه أن يضمنها.مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ اگر ایک آدمی نے کسی سواری کو ایک خاص علاقے تک کے لیے کرائے پر لیا تو اگر اس مقام سے تجاوز کیا اور اس کو نقصان پہنچا تو اس پر پہلا کرایہ ہوگا اور ضمان بھی ہوگا۔
حواشی
(١) في [أ، س، ط]: (فنفعت).