مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 2127
باب: کیا حائضہ عورت مرد کو کنگھا کر سکتی ہے؟
في الرجل ترجله الحائض
حدیث نمبر: 2127
٢١٢٧ - حدثنا أبو بكر قال: نا ابن علية عن سلمة بن علقمة عن محمد قال: نبئت أن النبي ﷺ كانت ترجله الحائض، ويقول: "إن حيضتها ليست في يدها" (١).مولانا محمد اویس سرور
محمد فرماتے ہیں کہ مجھے بتایا گیا ہے کہ حائضہ خاتون حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو کنگھا کیا کرتی تھیں اور حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے تھے کہ اس کا حیض اس کے ہاتھ میں نہیں ہے۔