مصنف ابن ابي شيبه
كتاب البيوع والأقضية
في رجل أسلف في طعام وأخذ بعض طعام وبعض رأس المال، (من قال): لا بأس باب: ایک آدمی نے کسی سے غلے پر بیع سلم کی اور کچھ غلہ لے لیا اور کچھ راس المال واپس لے لیا جن حضرات کے نزدیک یہ درست ہے
حدیث نمبر: 21184
٢١١٨٤ - حدثنا أبو [سعد] (١) محمد بن (ميسر) (٢) عن ابن جريج عن عمرو بن دينار عن أبي (الشعثاء) (٣) قال: إن أسلف مائة دينار في ألف (فرق) (٤) فلا بأس أن يأخذ منه خمسمائة فرق، ويكتب عليه خمسين دينارا.مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو الشعشاء فرماتے ہیں کہ اگر کسی نے سو دینار کے بدلے ایک ہزار فرق پر بیع سلم کی تو اس بات میں کوئی حرج نہیں کہ پانچ سو فرق لے لے اور پانچ سو دینار واپس لے لے۔ (فرق ایک پیمانے کا نام ہے)
حواشی
(١) في [س، ط، هـ]: (سعيد).
(٢) في [أ، ب، جـ، س، ز، ط، هـ]: (ميسرة).
(٣) في [س]: (الشعشاء).
(٤) في [جـ]: (فوق).