مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 21150
باب: ان حضرات کے اقوال کا تذکرہ جو فرماتے ہیں کہ اگر کسی چیز میں دو شریک ہوں تو نفع ان کی طے کردہ مقدار کے بقدر تقسیم ہو گا اور نقصان راس المال میں سے پورا کیا جائے گا
في الشريكين من قال: الربح على ما اصطلحا عليه و (الوضيعة) على (رأس) المال
حدیث نمبر: 21150
٢١١٥٠ - وعن سفيان عن (هشام) (١) أبي كليب عن إبراهيم في الشريكين يخرج هذا مائة وهذا مائتين (قالا) (٢) الربح على ما (اصطلحا) (٣) عليه و (الوضيعة) (٤) على المال.مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم سے ان دو شریکوں کے بارے میں روایت ہے جن میں سے ایک نے سو اور دوسرے نے دو سو لگائے ہوں کہ (جابر بن زید اور ابراہیم) دونوں نے فرمایا: نفع اس کے مطابق ہوگا جس پر وہ دونوں متفق ہوں، اور نقصان اصل مال پر ہوگا۔
حواشی
(١) في [جـ، ع، ف، و]: (همام بن)، وفي [هـ]: (هشام بن)، واسمه: (هشام بن عائذ بن نصيب الأسدي الكوفي، من رجال تهذيب الكمال؛ روى له النسائي؛ وانظر: المحلى ٨/ ١٢٦.
(٢) في [س، أ، ب، جـ، ز، ك، ط]: (قال).
(٣) في [أ، ب، ز، س، ك، ط]: (صطلحوا).
(٤) في [س]: (الوضعية).