مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 21147

باب: ان حضرات کے اقوال کا تذکرہ جو فرماتے ہیں کہ اگر کسی چیز میں دو شریک ہوں تو نفع ان کی طے کردہ مقدار کے بقدر تقسیم ہو گا اور نقصان راس المال میں سے پورا کیا جائے گا

في الشريكين من قال: الربح على ما اصطلحا عليه و (الوضيعة) على (رأس) المال

حدیث نمبر: 21147
٢١١٤٧ - وعن مغيرة عن إبراهيم والشعبي في الشريكين (قالا) (١): الشركة على (ما) اصطلحا عليه و (الوضيعة) (٢) على المال.
مولانا محمد اویس سرور

مغیرہ، ابراہیم اور حضرت شعبی سے دو شریکوں کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ ان دونوں نے فرمایا: شراکت (میں نفع) اس کے مطابق ہوگی جس پر وہ دونوں متفق ہوں، اور نقصان اصل مال پر ہوگا۔

حواشی
(١) (قالوا) في [أ، ب، ز، ط، ك، س].
(٢) الوضعية في [س].
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب البيوع والأقضية / حدیث: 21147
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21147، ترقيم محمد عوامة ---)