حدیث نمبر: 21119
٢١١١٩ - حدثنا وكيع عن سفيان عن حماد بن سلمة عن محمد بن زياد قال: مر ابن عمر بأبي وهو يسم وسم (قدامة) (١) بن (مظعون) (٢)، فقال ابن عمر: لا ⦗٢٣١⦘ (تلحم) (٣) لا (تلحم) (٤) (٥).مولانا محمد اویس سرور
محمد ابن زیاد فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما میرے والد کے پاس سے گذرے وہ جانور پر حضرت قدامہ بن مظعون کا نشان لگا رہے تھے۔ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا کہ اتنی زور سے نشان نہ لگا کہ گوشت تک پہنچ جائے۔ اتنی زور سے نشان نہ لگاؤ کہ گوشت تک پہنچ جائے۔
حواشی
(١) في [أ، ب، س، ط]: (قدمه).
(٢) في [س]: (مقعون).
(٣) في [س]: (نلتهم).
(٤) في [س]: (تلتهم).