حدیث نمبر: 21040
٢١٠٤٠ - [[حدثنا يزيد أنا شعبة عن هشام بن زيد (بن) (١) أنس قال: دخلت ⦗٢١٠⦘ مع أنس دار الإمارة وقد نصبوا دجاجة وهم يرمونها فقال: نهى رسول اللَّه ﷺ] (٢) أن تصبر البهائم (٣).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت ہشام بن زید بن انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں حضرت انس رضی اللہ عنہ کے ساتھ دارالامارۃ میں داخل ہوا، وہاں کچھ لوگوں نے ایک مرغی کو باندھ رکھا تھا اور اسے نشانہ بنا رہے تھے، حضرت انس رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ حضور ﷺ نے اس بات سے منع فرمایا ہے کہ جانوروں کو باندھ کر انہیں نشانہ بنا کر مار دیا جائے۔

حواشی
(١) في [أ، ب]: (عن).
(٢) سقط ما بين المعكوفين من: [ك].
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الصيد / حدیث: 21040
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح؛ أخرجه البخاري (٥٥١٣)، ومسلم (١٩٥٦).
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21040، ترقيم محمد عوامة 20222)