مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الصيد
في الذكاة إذا تحرك منها شيء فكل باب: ذبح شدہ جانور اگر حرکت کرے تو کیا حکم ہے؟
حدیث نمبر: 21025
٢١٠٢٥ - حدثنا ابن نمير عن الصباح بن ثابت قال: سألت عامر بن عبدة (١) عن بطة وقعت في بئر فأخرجوها وبها رمق فقال: اذبحوها وكلوها.مولانا محمد اویس سرور
حضرت صباح بن ثابت کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عامر بن عبدہ سے سوال کیا کہ ایک بطخ کنویں میں گرگئی تھی، لوگوں نے اسے نکالا تو اس میں زندگی کی رمق موجود تھی، اس کا کیا حکم ہے ؟ انہوں نے فرمایا کہ اسے ذبح کر کے کھالو۔
حواشی
(١) كذا في النسخ وهناك راوٍ بهذا الاسم لا يعرف بالفقه، ويحتمل أنه ابن عبيدة الباهلي قاضي البصرة، أو الشعبي فقد قيل في اسمه: عامر بن شراحبيل بن عبد، وانظر: توضيح المشتبه ٦/ ١٣٣، وقد روى عنه الصباح بن ثابت كما في باب البراذين من كتاب السير.