٢١ - حدثنا زيد بن الحباب قال حدثنا معاوية بن صالح عن ربيعة بن يزيد عن أبي إدريس الخولاني وأبي عثمان عن جبير بن نفير بن مالك الحضرمي عن عقبة بن عامر الجهني أن رسول اللَّه ﷺ قال: "ما من أحد يتوضأ فيحسن الوضوء، ثم يصلي ركعتين (مقبل) (١)، بقلبه ووجهه عليهما إلا وجبت له الجنة". قال: (٢) فقال عمر: ما قبلها أكثر منها، كأنك (جئت) (٣) آنفا قال رسول اللَّه ﷺ: "من توضأ، فقال: أشهد أن لا اله الا اللَّه وحده لا شريك، له وأشهد أن محمدا عبده ورسوله؛ فتحت له ثمانية أبواب الجنة يدخل من أيها شاء" (٤).حضرت عقبہ بن عامر سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص اچھی طرح وضو کرے، پھر پورے خشوع و خضوع اور دل و دماغ کی حاضری کے ساتھ دو رکعت نماز پڑھے تو اس کے لئے جنت واجب ہو جاتی ہے۔ حضرت عقبہ کی یہ روایت سن کر حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ اس سے زیادہ بات حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمائی تھی، شاید تم دیر سے آئے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تھا کہ جو شخص وضو کرے اور پھر یہ کلمات کہے: ”میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، وہ تنہا ہے اس کا کوئی شریک نہیں، میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اللہ کے بندے اور رسول ہیں“ تو اس کے لئے جنت کے آٹھوں دروازے کھول دیئے جاتے ہیں جس سے چاہے جنت میں داخل ہو جائے۔