مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الصيد
من قال: إذا أنهر الله فكل ما خلا سنا أو عظما باب: جو حضرات فرماتے ہیں کہ ناخن اور ہڈی کے علاوہ ہر وہ چیز جو خون بہائے اس سے ذبح کرنا جائز ہے
حدیث نمبر: 20999
٢٠٩٩٩ - حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن أشعث عن الشعبي قال: كل ما ذبح بالشفرة والمروة] (١) والقصبة والعود، (و) (٢) ما أفرى الأوداج وأنهر الدم، وكان يكره السن والعظم والظفر.مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ تیز دھار آلے، نوکیلے پتھر، بانس کی دھار، لکڑی اور ہر اس چیز سے ذبح کردہ جانور کو کھالو جو رگوں کو کاٹ دے اور خون بہائے۔ البتہ دانت ہڈی اور ناخن سے ذبح کرنا مکروہ ہے۔
حواشی
(١) سقط ما بين المعكوفين من: [ز].
(٢) في [أ، ب، جـ، ز، س، ط، ك]: زيادة (و).