مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الصيد
ما قالوا في الإنسية توحش من الإبل والبقر؟ باب: اگر پالتو جانور جیسے اونٹ گائے وغیرہ وحشی ہو جائیں تو ان کا کیا حکم ہے؟
حدیث نمبر: 20963
٢٠٩٦٣ - حدثنا أبو بكر قال: نا وكيع عن سفيان عن حبيب أن بعيرا ند فطعنه رجل بالرمح فسئل علي عنه فقال: كله [(أهدى له) (١) (عجزه) (٢) (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت حبیب فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ ایک اونٹ وحشی ہوگیا تو ایک آدمی نے اسے نیزہ مار دیا۔ اس بارے میں حضرت علی رضی اللہ عنہ سے سوال کیا گیا تو آپ نے فرمایا کہ اسے کھالو اور (پھر از راہ مزاح فرمایا کہ) اس کے پچھلے حصہ کا گوشت مجھے بھی ہدیہ کرو۔
حواشی
(١) في [س، هـ]: (اهد لي)، وفي [أ، ب]؛ (اهدى لي).
(٢) في [ب، ك]: (عجره).
(٣) منقطع؛ حبيب لم يدرك عليًّا.