مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الصيد
باب الرجل يطعن الصيد طعنا باب: اگر کوئی آدمی شکار کو نیزہ مار کر شکار کرے تو کیا حکم ہے؟
حدیث نمبر: 20952
٢٠٩٥٢ - حدثنا أبو بكر قال: نا معتمر بن سليمان قال: قلت لبرد: الرجل (يكون على الرجل) (١) فيطعن (الحمار) (٢) (ويذكر) (٣) اسم اللَّه، أو يضربه بالسيف فذكر عن مكحول أنه قال: إذا ذكر اسم اللَّه حين يضرب أو يطعن فليس به بأس.مولانا محمد اویس سرور
حضرت معتمر بن سلیمان فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت برد سے ذکر کیا اگر ایک آدمی سوار ہوا اور کسی حمار کو نیزہ مار دے اور اللہ کا نام بھی لے یا تلوار مارے تو کیا حکم ہے ؟ حضرت برد نے حضرت مکحول کا قول سنایا کہ اگر تلوار یا نیزہ مارتے ہوئے اس نے اللہ کا نام لیا ہے تو اس میں کوئی حرج نہیں۔
حواشی
(١) سقط من: [ط].
(٢) في [س]: (بحار).
(٣) سقط في: [س].