مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 20926
باب: وہ مچھلی جو سمندر میں مر جائے اور خراب ہو جائے اس کا کیا حکم ہے؟
في الطافي
حدیث نمبر: 20926
٢٠٩٢٦ - حدثنا أبو بكر قال: نا عبدة عن ابن أبي عروبة عن أبي معشر عن إبراهيم أنه كره من السمك ما يموت في الماء، إلا أن يتخذ الرجل (حظيرة) (١) فما دخل فيها فمات فلم ير (بأكله) (٢) بأسًا.مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم نے پانی میں مرنے والی مچھلی کو مکروہ قرار دیا اور فرمایا کہ اگر آدمی (مچھلیوں کے لیے) باڑہ بنا لے اور کوئی مچھلی اس میں داخل ہو کر مر جائے تو اس کے کھانے میں کوئی حرج نہیں۔
حواشی
(١) في [س]: (حفرة)، وفي [أ، ب]: (حظرة).
(٢) في [س]: (أكله).