مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الطهارة
في الدم يغسل من الثوب فيبقى أثره باب: کپڑے سے خون دھونے کے باوجود اگر اس کا نشان باقی رہ جائے تو کیا حکم
حدیث نمبر: 2092
٢٠٩٢ - حدثنا أبو بكر قال: نا ابن نمير عن (عبيد اللَّه) (١) بن عمر (عن نافع) (٢) عن ابن عمر: أنه رأى في ثوبه دمًا، فغسله، فبقي أثره أسود، ودعى بمقص (فقصه) (٣)، فقرضه (٤).مولانا محمد اویس سرور
حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے اپنے کپڑوں پر خون کا نشان دیکھا تو اسے دھو دیا، لیکن اس پر سیاہ نشان باقی رہ گیا۔ آپ نے قینچی منگوا کر اسے کاٹ دیا۔
حواشی
(١) في [أ، خ]: (عبد اللَّه).
(٢) في [أ، جـ، خ، د، ك، هـ]: (عن نافع)، وفي [ل]: (ابن نافع).
(٣) سقط من: [أ، خ، ك].