مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الصيد
إذا رمى صيدا فوقع في الماء باب: اگر شکار کو تیر لگے اور وہ پانی میں گر جائے
حدیث نمبر: 20867
٢٠٨٦٧ - حدثنا أبو بكر قال: نا أبو بكر الحنفي عن أسامة عن القاسم في رجل رمى صيدًا على شاهقة فتردى حتى وقع على الأرض وهو ميت قال: إن كان يعلم أنه مات من (رميته) (١) أكل، وإن شك أنه مات من التردي لم يأكل.مولانا محمد اویس سرور
حضرت قاسم فرماتے ہیں کہ اگر کسی شکاری نے بلندی پر بیٹھے شکار کو تیر مارا اور وہ نیچے آ لگا تو اگر وہ جانتا ہو کہ وہ اس کے تیر لگنے سے مرا ہے تو کھالے اور اگر اس کو شک ہو کہ وہ نیچے گرنے سے مرا ہے تو اسے نہ کھائے۔
حواشی
(١) في [أ، ب، جـ]: (رميه).