مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الصيد
الرجل يرسل كلبه على صيد فيأخذ غيره باب: اگر کوئی آدمی اپنے کتے کو کسی شکار پر چھوڑے لیکن وہ کوئی دوسرا جانور شکار کر لے تو اس کا کیا حکم ہے؟
حدیث نمبر: 20770
٢٠٧٧٠ - حدثنا أبو بكر قال: نا عبد الأعلى عن يونس عن الحسن في رجل أرسل كلبه على صيد (فيأخذ) (١) غيره قال: لا بأس به.مولانا محمد اویس سرور
حسن رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ آدمی اگر اپنے کتے کو کسی شکار پر چھوڑے اور وہ کوئی دوسرا جانور شکار کرے تو اس میں کوئی حرج نہیں۔
حواشی
(١) في [ز، ط، ك]: (فيأخذه).