مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الصيد
إذا نسي أن يسمي ثم سمى قبل أن يقتل باب: اگر کوئی آدمی شکاری جانور کو روانہ کرتے وقت بسم اللہ پڑھنا بھول گیا لیکن شکار کے مرنے سے پہلے اس نے بسم اللہ پڑھ لی تو کیا حکم ہے؟
حدیث نمبر: 20768
٢٠٧٦٨ - حدثنا أبو بكر قال: نا عبد الأعلى عن يونس عن الحسن أنه قال في رجل رمى ونسي أن يذكر اسم اللَّه قال: كان لا يرى به بأسًا.مولانا محمد اویس سرور
حسن رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص تیر پھینکتے وقت اللہ کا نام لینا بھول جائے تو اس میں کوئی حرج نہیں۔