مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الصيد
إذا أرسله ونسي أن يسمي الله باب: اگر کوئی شکاری کتے کو روانہ کرتے وقت اللہ کا نام لینا بھول گیا تو کیا حکم ہے؟
حدیث نمبر: 20764
٢٠٧٦٤ - حدثنا أبو بكر قال: نا عبد الوهاب عن سعيد عن قتادة في الرجل يرسل كلبه وصقره فينسى أن يسمي فيقتله قال: يأكل.مولانا محمد اویس سرور
حضرت قتادہ فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص اپنے کتے یا شکرے کو شکار پر چھوڑتے وقت بسم اللہ پڑھنا بھول گیا اور اس نے شکار کو مار ڈالا تو وہ اس شکار کو کھا سکتا ہے۔