مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الصيد
الكلب يرسل على (صيده) (فيعتقبه) غيره باب: اگر کوئی آدمی اپنے کتے کو کسی شکار پر چھوڑے اورکوئی دوسرا کتا بھی اس کے پیچھے لگ جائے تو کیا حکم ہے؟
حدیث نمبر: 20759
٢٠٧٥٩ - حدثنا أبو بكر قال: نا جرير عن مغيرة عن إبراهيم قال: إذا رد الكلب الذي ليس بمعلم على الكلب المعلم صيدًا فقد أفسد.مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر کوئی بلا سدھایا کتا سدھائے کتے کے ساتھ مل کر شکار کرے تو اس نے شکار کو خراب کردیا۔