مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 20757

باب: اگر کوئی آدمی اپنے کتے کو کسی شکار پر چھوڑے اورکوئی دوسرا کتا بھی اس کے پیچھے لگ جائے تو کیا حکم ہے؟

الكلب يرسل على (صيده) (فيعتقبه) غيره

حدیث نمبر: 20757
٢٠٧٥٧ - حدثنا أبو بكر قال: نا عباد بن العوام عن (جميل) (١) بن زيد قال: سألت ابن عمر عن صيد الكلاب فقال: أليست مقلدة؟ قال: (قلت) (٢): (بلى) (٣) انطلقت أقودها! قال: أكلها تقود؟ قال: قلت: منها ما أقود ومنها ما يتبعني، قال: إذا رأيت الصيد و (خلعت) (٤) كلبك، وذكرت اسم اللَّه، فكل ما (أصاد) (٥)، (وأما الكلب) (٦) التابع فإن اخذه فلا (تلبس) (٧) به إلا أن (تجده) (٨) حيًا فتذبحه، وإما أن ⦗١٤٢⦘ يفرسه كلب لم ترسله (فقتله) (٩) (فذلك) (١٠) حرام (١١).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت جمیل بن زید رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے کتوں کے شکار کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ کیا ان کے گلے میں پٹے نہیں ہوتے؟ میں نے کہا کیوں نہیں! میں انہیں پکڑ کر لے جاتا ہوں۔ انہوں نے فرمایا کہ کیا تم سب کتوں کو پکڑ کر لے جاتے ہو؟ میں نے کہا کچھ کو میں پکڑ کر لے جاتا ہوں اور کچھ میرے پیچھے آتے ہیں۔ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا کہ جب تم کوئی شکار دیکھو اور اپنے کتے کو اس پر چھوڑو اور اللہ کا نام لو تو جو شکار وہ کرے وہ کھالو۔ البتہ اگر پیچھے آنے والا کتا شکار پکڑ لے تو اس سے کوئی واسطہ نہ رکھو، الا یہ کہ وہ شکار تمہیں زندہ مل جائے اور تم اسے ذبح کرلو، اور اگر کسی ایسے کتے نے جسے تم نے نہیں چھوڑا اسے چیر پھاڑ کر مار ڈالا تو یہ حرام ہے۔

حواشی
(١) في [جـ]: (حميد).
(٢) سقط من: [ط].
(٣) في [س]: (بل)، وسقط من: [هـ].
(٤) في [أ، ب]: (خلفت).
(٥) في [جـ]: (صاد).
(٦) في [أ، ب، ز، ط، ك]: (أما الكلب)، وفي [س]: (في الكلب)، وفي [هـ]: (وا بالكلب).
(٧) في [أ، ب]: (يلبس)، وفي [س، هـ]: (بأس).
(٨) في [أ، ب]: (يجده).
(٩) في [ز]: (فيقتله)، وسقط من: [أ، ب، س، هـ].
(١٠) في [ز، ك]: (فذاك).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الصيد / حدیث: 20757
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): ضعيف؛ لضعف جميل بن زيد.
تخریج حدیث «ترقيم محمد عوامة: 19947»