مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الصيد
من رخص في أكله (وإن أكله) باب: جن حضرات نے اس بات کی رخصت دی ہے کہ اگر شکاری کتا شکار میں سے کھا لے تو پھر بھی اسے کھا سکتے ہیں
حدیث نمبر: 20749
٢٠٧٤٩ - حدثنا أبو بكر قال: نا (١) فضيل (بن) (٢) عياض عن منصور عن أبي جعفر وسعد وسلمان أنهم لم يروا بأسًا إذا أكل من صيده أن يأكل من صيده (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو جعفر، حضرت سعد اور حضرت سلمان رضی اللہ عنہ اس بات کو جائز قرار دیتے تھے کہ اگر شکاری کتا شکار میں سے کچھ کھالے تو پھر بھی اس میں سے کھایا جاسکتا ہے۔
حواشی
(١) في [أ، ب، س، ز، ط، ك، هـ]: زيادة (ابن).
(٢) في [أ، ب، جـ، س، ط، هـ]: (عن).
(٣) منقطع؛ منصور لم يدركهم.