مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الصيد
ما (قالوا) في الكلب يأكل من صيده؟ باب: کیا کتے کا شکار کیا ہوا جانور کھانا جائز ہے
حدیث نمبر: 20739
٢٠٧٣٩ - حدثنا أبو بكر قال: نا حميد بن عبد الرحمن عن حسن عن حبيب بن أبي عمرة عن سعيد بن جبير في الكلب يأكل من صيده؟ قال: لا (تأكل) (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن جبیر رحمہ اللہ سے سوال کیا گیا کہ اگر کتا اپنے شکار میں سے کھالے تو کیا اس کو کھایا جاسکتا ہے ؟ فرمایا اس صورت میں شکار کو نہ کھاؤ۔
حواشی
(١) في [أ، ب]: (يأكل).