مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الصيد
ما (قالوا) في الكلب يأكل من صيده؟ باب: کیا کتے کا شکار کیا ہوا جانور کھانا جائز ہے
حدیث نمبر: 20737
٢٠٧٣٧ - حدثنا أبو بكر قال: (نا) (١) ابن عيينة عن عمرو عن عبيد بن عمير قال: إذا أرسلت كلبك (المعلم) (٢)، وذكرت اسم اللَّه فكل وإن قتل.مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبید بن عمیر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جب تم اپنے سدھائے ہوئے کتے کو شکار پر چھوڑو اور اللہ کا نام لو تو اس کو کھاؤ خواہ وہ شکار کو مار ڈالے۔ حضرت سفیان فرماتے ہیں کہ مجھے باز کے بارے میں شک ہے۔
حواشی
(١) في [أ، ب]: (حدثنا)، وسقط من: [ط].
(٢) في [أ]: (معلم).