مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الصيد
ما (قالوا) في الكلب يأكل من صيده؟ باب: کیا کتے کا شکار کیا ہوا جانور کھانا جائز ہے
حدیث نمبر: 20727
٢٠٧٢٧ - حدثنا (أبو بكر (*) قال: نا) (١) أبو الأحوص عن أبي إسحاق عن الشعبي قال: قال ابن عباس: إذا أرسلت كلبك فأخذ الصيد فأكل منه فلا تأكل، فإنما أمسك على نفسه، وإن هو لم يأكل منه فكل فإنما أمسك عليك وإن قتل (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ اگر تم اپنے کتے کو شکار پر چھوڑ دو اور وہ اس میں سے کھالے تو تم اس کو نہ کھاؤ کیونکہ اس نے شکار کو اپنے لیے دبوچا ہے اور اگر وہ اس میں سے نہ کھائے تو تم کھالو کیونکہ اس نے یہ شکار تمہارے لیے کیا ہے خواہ وہ شکار مرجائے پھر بھی کھالو۔
حواشی
(١) سقط من: [جـ].