حدیث نمبر: 20708
٢٠٧٠٨ - حدثنا زيد بن الحباب نا عبد الرحمن بن شريح عن محمد بن (سمير) (١) الرعيني أنه سمع أبا علي (التجيبي) (٢) أنه سمع أبا ريحانة يقول: غزونا مع رسول اللَّه ﷺ فأصابنا برد ليلة فلقد رأيت الرجل يحفر الحفرة ثم يدخل فيها ويضع ترسه عليه فقال رسول اللَّه ﷺ (٣): "من يحرسنا الليلة؟ " فقال رجل من الأنصار: أنا، فقال: " (مِمَّنْ) (٤) أنت؟ " فانتسب له فدعا له بخير ثم قال: "من يحرسنا الليلة" فقلت: أنا، فقال: " (من) (٥) أنت؟ " فقلت: أبو ريحانة، فدعا (لي بدون (ما دعا)) (٦) (٧) للأنصاري، ثم قال: "حُرِّمَتْ النار على ثلاثة أعين: عين ⦗١٢٦⦘ (سهرت) (٨) في سبيل اللَّه، وعين بكت أو دمعت من خشية اللَّه"، وسكت محمد بن سمير عن (الثالثة) (٩)، (لم) (١٠) يذكرها (١١).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت ابو ریحانہ فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ ہم حضور ﷺ کے ساتھ ایک جہاد پر نکلے۔ ایک رات بہت شدید سردی تھی سردی کی وجہ سے لوگوں کا یہ حال تھا کہ گڑھا کھود کر اس میں داخل ہوتے اور اس پر اپنی زین ڈال دیتے۔ اس موقع پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ آج رات ہمارا پہرہ کون دے گا ؟ ایک انصاری آدمی نے کہا کہ میں پہرہ دوں گا۔ حضور ﷺ نے فرمایا کہ تم کون ہو ؟ اس پر اس نے اپنا نسب نامہ بیان کیا تو حضور ﷺ نے اسے خیر کی دعا دی۔ پھر آپ نے فرمایا کہ آج رات ہمارا پہرہ کون دے گا ؟ میں نے کہا میں پہرہ دوں گا۔ حضور ﷺ نے پوچھا تم کون ہو ؟ میں نے کہا : میں ابو ریحانہ ہوں۔ حضور ﷺ نے میرے لیے ان انصاری صحابی کے علاوہ کوئی دعا فرمائی پھر فرمایا کہ تین آنکھیں ایسی ہیں جن پر جہنم کی آگ حرام ہے، ایک وہ آنکھ جو اللہ کے راستے میں بیدار رہی اور دوسری وہ آنکھ جس نے اللہ کے خوف سے آنسو بہایا۔ راوی محمد بن سمیر نے تیسری آنکھ کا ذکر نہیں کیا۔ (شواہد سے معلوم ہوتا ہے کہ تیسری آنکھ وہ ہے جو غیر محرم کو دیکھنے سے جھک گئی) ۔

حواشی
(١) في [جـ]: (نمير)، وفي [ع]: (شمير).
(٢) في [س]: (البمسي)، وفي [هـ]: (الجنبي)، (والتجيبي وهم من زيد بن الحباب وصوابه الجنبي)، انظر: مسند أحمد (١٧٢١٣).
(٣) سقط من: [ك].
(٤) في [جـ، ز]: (من).
(٥) في [س، هـ]: (ممن).
(٦) في [أ، س، هـ]: (دعاء).
(٧) سقط من: [ط].
(٨) في [ط]: (سرت).
(٩) في [س]: (الثلاثة).
(١٠) في [جـ]: (فلم).
(١١) مجهول؛ لجهالة محمد بن سمير، أخرجه أحمد (١٧٢١٣)، والحاكم ٢/ ٦٣، والنسائي ٦/ ١٥، والبخاري في التاريخ ٤/ ٢٦٤، وابن أبي عاصم في الجهاد (١٤٥)، والطبراني في الأوسط (٨٧٣٦)، والدارمي ٢/ ٢٠٣، وأبو نعيم في الحلية ٢/ ٢٨، والدارقطني في المؤتلف ٣/ ١٢٥٤، والبيهقي ٩/ ١٤٩.
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الجهاد / حدیث: 20708
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20708، ترقيم محمد عوامة 19899)