مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 20707
باب: جہاد کی فضیلت اور اس کی ترغیب
ما ذكر في فضل الجهاد والحث (عليه)
٢٠٧٠٧ - حدثنا يزيد بن هارون أنا هشام الدستوائي عن يحيى بن أبي كثير عن أبي سلام عن عبد اللَّه بن الأزرق عن عقبة بن عامر عن النبي ﷺ قال: "إن اللَّه ليدخل بالسهم الواحد ثلاثة الجنة: صانعه يحتسب في صنعته الخير، والرامي به و (الممد) (١) به"، وقال: "أرموا واركبوا، (وإن ترموا) (٢) أحب إليّ من أن ⦗١٢٥⦘ تركبوا، وكل ما يلهو به المرء المسلم (باطل) (٣) إلا رميه بقوسه، وتأديبه فرسه، وملاعبته أهله، فإنهن من الحق" (٤).حضرت عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ اللہ تعالیٰ ایک تیر کی وجہ سے تین آدمیوں کو جنت میں داخل فرمائے گا ، اس کے بنانے والے کو جو اس کی بناوٹ میں خیر کی نیت رکھے، اس کے چلانے والے کو اور اسے (تیر انداز کو) پکڑانے والے کو۔ تیر چلاؤ اور جانور کی سواری کرو۔ میرے نزدیک تمہارا تیر اندازی کرنا سواری کرنے سے بہتر ہے۔ مسلمان آدمی جس چیز سے بھی دل بہلائے وہ باطل ہے، سوائے کمان سے تیر چلانے، گھوڑے کو سدھانے اور بیوی سے دل لگی کرنے کے، کیونکہ یہ حق میں سے ہیں۔